آم

آم کی زیادہ پیداوارکیلئے پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں، محکمہ زراعت

آم کے باغبان زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں۔

لاہور۔  محکمہ زراعت پنجا ب کے ترجمان کے مطابق آم کے باغبان باغات سے پھل کی نر مکھی کے تدارک کیلئے میتھائل یو جینال کے 6 جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں جبکہ مادہ مکھی کے تدارک کیلئے پروٹین ہائیڈرولائسیٹ کے محلول کو ہر دوسرے پودے پر ایک مربع میٹر کی جگہ پر سپر ے کریں اور یہ عمل ہر دس دن کے وقفہ سے دہرائیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ماہرین کی سفارش کے مطابق پٹ سن کی بوریوں کو شیرے میں بھگوکر اُن کے اُوپر تھوڑی مقدار میں ٹرائی کلورفان کا دُھوڑا کریں اور اُن کو باغ میں سایہ دار جگہوں پر رکھیں تاکہ پھل کی مکھی کا تدارک ہوسکے ۔ ترجمان نے بتایا کہ آم کے باغات میں پھل کی مکھی کے کنٹرول کیلئے اس کے میزبان پودوں مثلاً ترشاوہ پھلوں ، امرود، بیر، پپیتا، بینگن ، بیل والی سبزیوں اور جڑی بوٹیوں پر بھی پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ باغ میں گرے ہوئے اور خراب پھل اکٹھا کر کے باغ سے باہر زمین میں گہرا گڑھاکھود کر دبا دیں۔