مزید باغبانی

محکمہ زراعت پنجاب کا جنوبی پنجاب کو کھجور کی وادی بنانے کیلئے منصوبہ شروع

محکمہ زراعت کا جنوبی پنجاب کو کھجور کی وادی بنانے کیلئے منصوبہ شروع ہو گیاِِ،

لاہور۔  اس حوالے سے ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھجور کی کاشت کو یقینی بنایا جائیگا، اس ضمن میں اعلی اور معیاری کھجور درآمد کی جائیگی، پاکستان میں کھجور کی پیداوار سالانہ ساڑھی5 لاکھ ٹن سے تجاوز کر چکی ہے جس سے سالانہ 30 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے، پاکستان میں بہتر انتظامی سہولیات کی وجہ سے برآمدی کھجور کی رقم 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر30 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہے، امسال سیکرٹری زراعت پنجاب کی ہدایت پر78 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے اس منصوبے کے تحت جنوبی پنجاب کے 9 اضلاع بہاولپور، ملتان، جھنگ،ڈیرہ غازیخاں،راجن پور،مظفر گڑھ،لیہ،بھکر،اور رحیم یار خان میںاعلی نسل کھجو رکے پودے مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے کھجور کی پیداوار میں یقینی اضافہ ہوگا، اجوہ ، امبر، بڑھی، خلاص، مڈجول اقسام کی کھجوروں کے امپورٹڈ پودے کاشتکاروں میں مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔