مزید فصلیں

اروی کی فصل پر دیمک سے بچائو کیلئے سپرے کی ہدایت

فیصل آباد۔ زرعی ماہرین نے کہاہے کہ موسم گرما کی شدت میں بتدریج اضافہ کے ساتھ ہی اروی کی فصل پر دیمک کے حملہ کا خدشہ بڑھ جاتاہے

 کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ گوڈی کے دوران شگوفے توڑنے سمیت کلورپائریفاس کا سپرے بھی کریں تاکہ اروی کی پیداوار کو نقصان سے بچایاجاسکے۔ انہوںنے کہاکہ اروی کے کاشتکار فصل کی آبپاشی کی جانب بھی خصوصی توجہ دیں اور ہر 6سی7دن کے وقفہ کے بعد فصل کی آبپاشی یقینی بنائی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے بھی بروقت اقدام کریںاور خود رو پودوں کو ختم کرنے کیلئے رواں ماہ کے دوران کم از کم تین مرتبہ فصل کی گوڈی کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر پودوں کی بغل میں موجود شگوفے گوڈی کے دوران ختم نہ کئے گئے تو وہ کچالو کی شکل اختیارکرلیتے ہیں جس سے اروی کی پیداوار کو نقصان پہنچتاہے۔انہوںنے کہاکہ جب اروی کے پودے 30 سی 50 سینٹی میٹرتک اونچے ہو جائیں تو کھیت کی ذرخیزی کو مد نظر رکھتے ہوئے دو سے تین اقساط میں 2بوری فی ایکڑ یوریااور 4 بوری امونیم نائٹریٹ ڈال دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔