مزید باغبانی

کھجور کے درختوں کیلئے خاص ہدایت

باغبانوں کوکھجور کے درختوں کی شاخ تراشی کر نے کی ہدایت

ماہرین زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ کھجور کے درختوں کی شاخ تراشی کریں تاکہ پودوں اور پھل کی نشوونما بہترانداز میں ہوسکے ،کھجور کے پودے اور اس کے پھل کی مناسب انداز میں نشو ونماکیلئے ضروری ہے کہ سال میں کم ازکم دومرتبہ درختوں کی شاخ تراشی کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ کانٹ چھانٹ کے عمل سے کھجور کے پھل کو زیادہ روشنی اور مناسب جگہ ملتی ہے جس سے اس کی بڑھوتری بھی زیادہ ہوتی ہے ،بڑی اورموٹے سائز کی لذیز کھجور یں حاصل کرنے کیلئے ہردوسرے پھل کو کاٹ دینا چاہیے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک پھل کا سائز مٹرکے دانے کے برابر نہ ہوجائے ۔