مزید فصلیں

ہلدی کی کاشت کیلئے خاص ہدایت

ہلدی کی کاشت کیلئے مناسب نکاس والی زمین کے انتخاب کی ہدایت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروںکو ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل کے حصول کیلئے زرخیز اور مناسب نکاس والی زمین کا انتخاب کریں ۔
محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ ہلدی کی کاشت کیلئے ہلکی میرا زمین کا بھی انتخاب کیاجاسکتاہے تاہم سایہ دار زمینوںمیں ہلدی کی کاشت سے شاندار پیداوار کاحصول ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار باغات و الی زمینوںمیں بھی ہلدی کاشت کر کے اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ ہلدی کی کاشت کیلئے زمین میں تین سے چار مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم و بھربھرا کرلینا چاہیے تاہم روٹاویٹر کی سہولت میسر ہونے کی صورت میں ایک دفعہ روٹاویٹر چلاکر بیج کا اگائو مزید بہتر بنایاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار فی ایکڑ شرح بیج 12 سے 15 من تک رکھیں تاہم اس سلسلہ میں مزید مشاور ت و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتاہے۔