مویشی

بھیڑ بکریوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

بھیڑ بکریوں کو مہلک و متعدی امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے گوشت و دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور بھیڑ بکریوں کو مہلک و متعدی امراض سے بچانے کیلئے انہیں رواں ماہ مئی اور جون کے دوران حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے ، محکمہ لائیو سٹاک کے ترجمان نے بتایا کہ چارے میں موجود بیماری کے جراثیم شدید گرمی کے باعث زہریلا مادہ پیدا کر کے جانوروں میں بیماریوں کے پھیلائو کا باعث بن رہے ہیں، انہوںنے بتایا کہ اگر جانور سست ہو جائے ، چارہ و پانی پینا چھوڑ دے اور اسے بخار و دست کی شکایت محسوس ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس پر انتڑیوں کے زہر کے مرض نے حملہ کر دیا ہے ، مذکورہ صورتحال پیدا ہوتے ہی جانوروں کو فوری طور پر علاج کیلئے قریبی مرکز حیوانات پر پہنچایا جائے اور اس کی جسمانی ضرورت سے زیادہ چارہ فراہم کر نے سے گریز کیا جائے ، بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کے زہر کے مرض سے بچانے کیلئے ڈیڑھ ماہ کی عمر میں پہلا ، اڑھائی ماہ کی عمر میں دوسرا اور آٹھ ماہ کی عمر میں تیسرا حفاظتی ٹیکہ لگوایا جائے ، اس ضمن میں ایک فری ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے ۔