مویشی

جا نوروں میں پانی کی افا دیت

ہوا کے بعد زند گی کے لئے سب سے زیا دہ ضرو ری چیز پانی ہے ۔یہ انسانوں اور جا نوروں کی بقا ءکے لئے بے حد اہم ہے ۔اللہ تعالیٰ کا فر مان ہے کہ ہم نے ہر ذی رو ح کو پانی سے زند گی بخشی ہے ۔جا نور چا ر ا کھائے بغیر ہفتوں تک زند ہ رہے سکتا ہے ۔لیکن پانی پئے بغیر چند رو ز زند ہ رہنا مشکل ہے ۔کر ئہ ارض کا ستر فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے اسی طرح ہمارے جسم اور تمام خلق خدا کے خلیات کا بھی70تا80فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہو تا ہے جا نوروں کے جسم میں پانی کی مقدار تھوڑی زیا دہ ہوتی ہے ۔انسان کو جب پیاس لگتی ہے وہ پانی پی لیتا ہے لیکن عجیب با ت ہے کہ ہم جا نوروں کا باندھ کر رکھتے ہیں ۔اسے اس کی پیا س کے مطابق نہیں بلکہ اپنی مر ضی کے مطابق پانی پلا تے ہیں ۔لہذا یہ ضرو ر ہے کہ جا نورو کی مر ضی اور پیاس کے مطا بق اس کی پانی تک آسانی سے رسائی ہو تا کہ جب اس کا دل چا ہے وہ پانی پی سکے ۔
پا نی کی اہمیت

1۔پانی خو راک کا انتہائی اہم حصہ ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے خو راک صیح طو ر پر ہضم نہیں ہو تی ۔

2۔پانی ہضم شد ہ خو راک کو خون میں حل کرنے میں اہم کر دا ر ادا کرتا ہے اور اس طرح خون میں حل شد ہ اجزاءکو جسم کے مختلف حصوں تک پہنچاتا ہے

3۔پانی جسم میں پیدا ہونے والے مختلف زہر یلےے ما دوں کو پیشاب ،گو بر اور پسینے کی شکل میں جسم سے با ہر نکا لتا ہے۔

4۔پانی کی شرح جا نوروں کے جسم کے مختلف اعضاءمیں مختلف ہو تی ہے۔

5۔پانی کی تبخیر کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت بر قرار رہتا ہے۔

6۔دل اور دما غ کی جھلیوں اور جوڑوں میں پایا جانے والا پانی نہیں بیرونی چو ٹ سے بچا تا ہے۔
مختلف جا نوروں میں پانی کی ضرو رت

بھینس 60-70لیٹر رو زانہ گائے40-30لیٹر رو زانہ کٹا /کٹی10-15لیٹر رو زانہ بھیڑ /بکری2-4لیٹر رو زانہ اونٹ40-50لیٹر رو زانہ گھوڑا 30-40لیٹر رو زانہ

الف: خو راک میں اگر لحمیات اور نمک کا استعمال زیا دہ ہو تو پانی کی ضرورت بڑھ جا تی ہے۔

ب: زیا دہ دو دھ دینے والے جا نو روں کو زیا دہ پانی کی70-80)لیٹر) ضر ورت ہو تی ہے۔

جؒ: سر دی کے مقابلے میں گر می میں پانی کی ضر ورت بڑھ جا تی ہے۔
پانی کی کمی کی علامات

1۔ جسم کی کھال کی لچک میں کمی واقع ہو جا تی ہے۔

2۔ آنکھیں اند ر کو دھنس جا تی ہیں اور ان کی چمک میں کمی وا قع ہو جا تی ہے۔

3۔ جسم میں کمزوری ظا ہر ہو تی ہے

4۔ پانی کی شدید کمی کی صو رت میں جا نو ر بے ہو ش ہو سکتا ہے
پانی کی کمی کے نقصا نات

1۔ جسم کا درجہ حرا رت بڑھ جا تا ہے

2۔ بھو ک میں کمی آجا تی ہے

3۔ خو راک کے ہضم کرنے کی اہلیت متا ثر ہو تی ہے اور قبض ہو جا تی ہے۔

4۔ دو دھ دینے والے جا نور کا دو دھ کم ہوجا تا ہے۔

5۔ گر دوں میں پتھریاں بن سکتی ہیں۔

6۔ فربہ کرنے والے جا نوروں میں رو زانہ گو شت بڑ ہو تری کم ہو جا تی ہے

7۔ جسم سے رو زانہ پیدا ہونے والے زہر یلے ما دوں کا اخراج رک جانے کی وجہ سے دو سرے امراض پیدا ہو سکتے ہیں۔

8۔ اگر جا نوروں کو ندی نا لوں ،جو ہڑوں اور نہروں سے گند ہ پانی پلا یا جائے تو بیماری کے خطرات بڑھ جا تے ہیں ۔