مویشی

لائیو سٹاک کی ترقی سےخالص دودھ اور گوشت کی فراہمی ممکن

پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے جس کی معیشت اور عوام کی غالب تعداد کے روز گار کا انحصار بل واسطہ اور بلا واسطہ زراعت ہی پر ہے اور ملکی برآمدات کا نمایاں ترین حصہ بھی زراعت سے منسلک ہے ۔زرعی معیشت میں لائو سٹاک اور ڈیری انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔
ڈیری سیکٹر کی ترقی ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے یونائٹیڈ فارمز کے قیام کا مقصد ملک میں ڈیری سیکٹر کا فروغ اور خالص دودھ کی فراہمی ہے دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھاکر اس کی ویلیو ایڈڈ منصوعات کی برآمدات کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔

لائیو سٹاک کی ترقی سے جہاں غربت میں کمی آ سکتی ہے وہیں عوام الناس کو معیاری اور خالص دودھ اور گوشت کی فراہمی بھی ممکن ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی پیداوار میں پانچواں ملک ہے لیکن افسوس کہ اس کے باوجود نہ تو عوام کو خالص دودھ دستیاب ہے اور نہ ہی معیاری اور بیماریوں سے پاک گوشت اور ستم یہ کہ ملک درآمدی خشک دودھ کی منڈی بنا ہوا ہے اگر پاکستان واقعی پانچواں بڑا ملک ہے تو پھر خالص اور سستا دودھ دستیاب کیو ں نہیںہر طرف جعلی دودھ کی مارکٹیں کیوں بھری پڑی ہیں کیوں ناقص اور بیمار گوشت عوام لناس میں بیماریاں بانٹ رہا ہے کیونکہ ملک درآمدی ناقص خشک دودھ کی بڑی منڈی بن چکا ہے جوکہ آنے والی نسلوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم لائیو سٹاک اور ڈیری سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کریں تو یقینی طور پر یہاں ایک سفید انقلاب برپا ہو سکتا ہے جو وطن عزیز پاکستان اور قوم کی خوشحالی سے ہمکنار کرا سکتا ہے اسی سوچ اور جذبے کے پیش نظر یونائٹیڈ انٹر نیشنل گروپ نے ابتدائی سطح پر یونائٹیڈ انٹر نیشنل فارمز کے نام سے ڈیری فارمنگ کا باواعدہ آغاز کر دیا ہے صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے یہ اقدام وقت کی ضرورت بن چکا ہے ۔

Send this to a friend