مویشی

بکریوں کی افزائش کا طریقہ

مویشی پال حضرات اعلیٰ نسل کی علاقائی بکریاں(بیتل،ٹیڈی،دائرہ دین پناہ اور ناچی )پالیں۔
جانوروں کی رہائش کیلئے باڑے کی لمبائی شرقاََ غرباََ اور چوڑائی شمالاََ جنوباََ رکھیں۔
شیڈ کی اونچائی 8 سے 10 فٹ اور سطح زمین سے 2 فٹ اونچی رکھیں
ایک بکری کیلئے چھتی جگہ 12 مربع فٹ اور کھلی جگہ24 مربع فٹ ہونی چاہیے
نسی کشی مارچ اپریل اور ستمبر اکتوبر کے دوران اعلیٰ صلاحیت کے حامل نربکروں سے کروائیں
نسی کشی کیلئے اعلیٰ اوصاف کے حامل نر بکرے گورنمنٹ لائیو سٹاک فارمز سے مناسب قیمت پر حاصل کریں
جانوروں کو متوازن خواراک ، جسمانی وزن کے مطابق دیں اور پینے کے لئے صاف اور تازہ پانی وافر مقدار میں فراہم کریں۔
انتریوں کے زہر، متعدی نمونیہ ، منہ کا پکنا اور چیچک کے حفاظتی ٹیکے محکمہ کی ہدایات کی مطابق لگوائیں
سال میں 3 مرتبہ وسیع الاثر کرم کش ادوایات پلائیں اور بیمار جانوروں کا علاج قریبی ویٹرنری ہسپتال سے کروائیں۔