مویشی

منہ کُھر کیا ہے ؟ ۔۔اوراس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے

.منہ کُھر کا وائرس جانوروں کے منہ اور کُھروں کے درمیان کھال ہر حملہ کرتا ہے
بھینسوں اور گائے میں زبان ،تالو،مسوڑوں ، ہوانہ اور کُھروں کے درمیان چھالے بن جاتے ہیں۔
متاثرہ جانوروں کو تیز بخار ہوجاتا ہے۔ خوراک کھانا بند کردیتے ہیں اور دودھ کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوجاتی ہے۔
بھیڑوں اور بکریو ں چھالون کی جگہ منہ میں سرخ دھبے نظر آتے ہیں اورمنہ سے رال ٹپکتی ہے۔
منہ کُھر سے بچاؤ کا طریقہ۔۔۔۔
سال میں دو مرتبہ یعنی موسم بہار (مارچ،اپریل)اور موسم خزاں (ستمبر،اکتوبر) میں منہ کُھر کے حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہیئں۔
بیمار کی صورت میں فورا قریبی ویٹرنری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
متاثرہ جانور کو صحت مند جانور سے الگ رکھیں اور باڑے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
نئے خریدکردہ جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے اور مکمل اطمینان کے بعد دوسرے جانوروں میں شامل کریں۔