CPEC, زرعی خبریں

سی پیک سے ہونے والی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں:سعدنذیر

 اہور (پ ر) پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنٹ سینٹر میں سی پیک کے حوالے سے ‘تیھنک اینڈ گرو’ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کی۔ اجلاس میں ملک کے ممتاز بزنس مین اور صنعت کار شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ

Foreign Investors

کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجلاس میں بئ جئ سئ کے مہمان

Doctor Sui

نے خطاب کیا ، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے سی پیک اور ون روڈون بیلٹ کے تصورکے اوپر سیر حاصل گفتگو کی۔اس کے بعد

Blue Group of Companies کے C.E.O

چوہدری سعد نذیر نے اپنے ہائوسنگ پروجیکٹ بلیو ورلڈ سٹی اور بلیو ٹائون سفائر کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بریف کیا۔ تقریب میں انہوں نے سی پیک کے حوالے سے ملک میں ہونے والی ترقی کا ذکر کیا اور سی پیک کے قریب بننے والے ہائوسنگ پروجیکٹ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سی پیک سے ہونے والی ترقی کے ثمرات کو عوام تک پہنچایا جائے کیونکہ تمام پاکستانیوں کا حق ہے کہ وہ سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔

Send this to a friend