زرعی خبریں

وفاقی کمیٹی برائے زراعت اجلاس 10 اپریل کو طلب

اسلام آباد (نامہ نگار) ربیع کی فصلوں کی پیداوارکا جائزہ اور خریف کیلئے اہداف مقررکرنے کے حوالے سے وفاقی کمیٹی برائے زراعت (ایف سی اے) کا اجلاس 10اپریل کوطلب کر لیا گیا ہے،وفاقی وزیر وزارت قومی غذائی تحفظ سکندرحیات خان بوسن اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں ربیع کی چھوٹی، بڑی اورنقدآورفصلات کے اہداف بشمول گندم، چنے کی دال، آلو، پیاز، ٹماٹر اورملکی ضروریات وبرآمدات کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔

وزارت قومی غذائی تحفظ کے حکام کے مطابق اجلاس میں خریف کی فصلات بشمول کاٹن، گنا، چاول، دال مونگ، دال ماش، مرچوں اوردیگر موسمی تیل داراجناس کے حوالے سے اہداف مقررکئے جائیں گے۔اجلاس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے سینیئرحکام شرکت کریں گے۔حکام کے مطابق اجلاس میں سٹیٹ بنک آف پاکستان، زرعی ترقیاتی بنک، محکمہ موسمیات، ارسا اور فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔