زرعی خبریں, مزید فصلیں

خریف کے چارہ جات کی کاشت مئی تک مکمل کی جائے

سدا بہار چارے کوڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر لائنوں میں کاشت کریں ،ماہرین

ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چری ، روڈز گراس ،گنی گھاس ،کلر گھاس ،جنتر،سدابہار،گوارہ ،باجرہ ،رواں ،ماٹ گراس سمیت خریف کے چارہ جات کی کاشت اپریل اور مئی کے وسط تک مکمل کرلی جائے تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی پیدا وار حاصل ہوسکے انہوں نے کہا کہ سدا بہار چارے کی بروقت کاشت سے کاشتکارزیادہ سے زیادہ کٹائیاں حاصل کرسکتے ہیں۔سدا بہار کوڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر بذریعہ ڈرل لائنوں میں کاشت کرنا چاہیے اوراس بات کا خیال رکھا جائے کہ بیج زیادہ گہرانہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *