مزید باغبانی

سیب کی پیوندکاری رواں ماہ مکمل کرلیں :ماہرین اثمار

پودے کو سالانہ 100 سے 150ملی میٹربارش کی ضرورت ہوتی ہے

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین نے کہا ہے کہ چھوٹے روٹ سٹاک کے ذریعے سیب کی پیوندکاری کا عمل مارچ میں مکمل کریں۔چونکہ سیب کی افزائش نسل بذریعہ پیوندکاری کی جاتی ہے اورعمومی طورپر چھوٹے سیب کے زیر بچے دسمبرمیں اکھاڑ کر نرسری میں لگا دیئے جاتے ہیں جو فروری و مارچ میں پیوندکاری کے قابل ہوجاتے ہیں نیزچھوٹے سیب کا روٹ سٹاک بذریعہ بیج بھی تیارکیاجاتاہے اور سیب میں کلفٹ گرافٹنگ اور ٹی بڈنگ کے ذریعے صحیح النسل پودے کی افزائش کی جاتی ہے ۔ کلفٹ کرافٹنگ فروری میں جبکہ ٹی بڈنگ مون سون کی بارشوں کے بعد کرنے کے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں سیب کے پودے کو مجموعی طورپر سالانہ 100 سے 150سینٹی میٹربارش کی ضرورت ہوتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *