زرعی خبریں

کھجو کی پیداوار بڑھانے میں حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، سیکریٹری ٹڈاپ

سیکریٹری ٹڈاپ انعام اللہ خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت کھجور کی پیداوار بڑھانے اور اس کے معیار کو بہتر بنانے

سیکریٹری ٹڈاپ انعام اللہ خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت کھجور کی پیداوار بڑھانے اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کاشتکاروں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ سکھر اور خیر پور کے کاشتکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے جدید سہولتوں سے لیس ریسرچ سینٹر ٹشو کلچر لیبارٹری، پروسسینگ پلانٹ اور اسٹوریج کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا ، حکومت کھجور کے کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کے بیرونی دوروں کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے لعل شہباز کھجور فیکٹری خیر پور ، ندیم کھجور فیکٹری ٹھہری اور کھجور مارکیٹ کا دورہ بھی کیا۔