زرعی ادویات, مزید باغبانی

مرچ کے کوڑھ سے بچنے کیلئے سپرے کی جائے: زرعی ماہرین

زرعی ماہرین نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو آگاہ کیاہے کہ وہ مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے ابتدائی مراحل نظرآتے ہی سفارش کردہ زہرکا سپرے کریں۔
اسلام آباد (آن لائن) انہوں نے بتایا کہ یہ بیماری ابتدا میں پھل پر گول گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جس سے پھل درمیان سے سیاہ ہوجاتاہے اور آخرمیں ساراپھل گل سڑ جاتاہے جو پھل بنتاہے وہ بھی چھوٹا اور نہ ہونے کے برابر ہوتاہے ’مرچ کے تنے کے گلاؤکے حملہ سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے بعدازاں سارا پودا سوکھ جاتاہے ۔