مزید فصلیں

کا شتکا ر سویابین کی کاشت اگست تک مکمل کرلیں

سویابین کی کا شت سے 20سے 25من تک فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے

زرعی ماہرین نے سویابین کے کا شت کار و ں کو سفارش کی ہے کہ و ہ سویابین کی کا شت اگست کے آخری ہفتے تک مکمل کرلیں ،فصل سویابین اور اجمیری سویابین کی کا شت سے 20سے 25من تک فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، فصل سویابین قسم پنجاب کے تمام آبپاش علاقوںمیں کا شت کی جاسکتی ہے جس سے 25من فی ایکڑ تک پیداوار لی جاسکتی ہے، زرعی ماہرین نے اے پی پی کو بتایا کہ فصل سویابین قسم پنجاب کے زیا دہ بار ش والے اور پو ٹھوہار کے علاقوںمیں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہے،سویابین کی بروقت کا شت اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے فی ایکڑ زیاد ہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔