بیج, مکئی

مکئی کی فی ہائبرڈ اقسام کا بیج کاشت کرنے کی ہدایت

ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو مکئی کی فی ہائبرڈ اقسام کا بیج کاشت کرنے کی ہدایت

ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی فی ایکڑ شاندار پیداوار کے حصول کیلئے ہائبرڈ اقسام ایف ایچ 810اور یوسف والا ہائبرڈ سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں کی دوغلی اقسام کا بیج کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار آئی سی آئی ، سنجنٹا ، پائنیئر اور کارگل کمپنی کا دوغلی اقسام کابیج استعمال کرکے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ گندم اور چاول کے بعد پاکستان میں رقبہ کے لحاظ سے سب سے زیادہ کاشت کی جانیوالی مکئی تیسری بڑی فصل ہے جو قوت بخش اور زود ہضم غذا ہونے کے علاوہ نشاستہ ،گلو کوز ، کارن فلیکس ، انرجائل ، کسٹرڈ پوڈر، جیلی اورپکانے کاتیل حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار موسمی مکئی کاشت جولائی کے دوسرے پندھواڑے سی10 اگست تک مکمل کرسکتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ بذریعہ ڈرل کاشت کی صورت میں شرح بیج 12 سے 15 کلوگرام فی ایکڑ اور کھیلیوں و وٹوں پر کاشت کیلئے شرح بیج 8سی10کلوگرام فی ایکڑ رکھنا ضروری ہے۔