پولٹری

پنجاب میں دیہی مرغیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

پنجاب میں دیہی مرغیوں کی تعداد 5کروڑ40لاکھ 50ہزار سے تجاوزکرگئی

محکمہ لائیو سٹاک نے دیہی مرغیوں اور پولٹری فارمرز کو ہدائت کی ہے کہ وہ ہر 2ماہ بعد ایک مرتبہ اپنی مرغیوں کو رانی کھیت اور فائول پاکس جیسی امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی اثرات کے باعث کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت صوبہ پنجاب میں 5کروڑ 40 لاکھ 50ہزار سے زیادہ دیہی مرغیاں موجود ہیں۔

انہوںنے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م پولٹری فارمرز کی معاونت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات گھر کے قریب ویٹرنری ہسپتالوں یا لائیو سٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اس ضمن میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے لہٰذا پولٹری فارمرز صبح 8سے شام ساڑھے 5بجے تک فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے مزید معلومات ، مشاورت یا رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں