گندم

گندم کی خریداری ، قیمتوں کے تعین کے جامع اقدامات کی ہدایت

کاشتکاروں کے لئےسستے بیج ، کھاد ، کیڑے مار ادویات اور زرعی قرض فراہم کئے جائیں

پنجاب کے نگراں وزیر زراعت،خوراک، لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ ، ٹرانسپورٹ ، منصوبہ بندی و ترقیات سردار تنویر الیاس خان نے ہدایت کی ہے کہ گندم کی خریداری ، قیمتوں کے تعین اور زرعی معیشت کے استحکام و ترقی کے لئے ایسے جامع اقدامات کئے جائیں جن سے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مواقع حاصل ہو سکیں اور مڈل مین کا عمل دخل کم سے کم کرکے خون پسینہ ایک کرکے زرعی پیداوار میں اضافے کا باعث بننے والے کسانوں کو ان کی محنت کا صحیح اجر مل سکے۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ کی جانب سے اے پی پی کو موصولہ ہینڈ آئوٹ کے مطابق یہ ہدایات انہوںنے محکمہ زراعت کے افسران کے ایک اجلاس کے دوران جاری کیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجا ب اناج کا گھر ہے اور صوبے کے کاشتکار اپنی محنت شاقہ سے فصلیں آگاہ کر ملکی سطح پر زرعی اجناس کی ضروریات پوری کرتے ہیں اور نامساعد حالات کے باوجود قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ حکومت کا یہ فرض اولین ہے کہ کاشتکاروںکے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں انہیں سستے بیج ، کھاد ، کیڑے مار ادویات اور زرعی قرضوںکی فراہم کئے جائیں اور زرعی زرعی ٹیکنالوجی سے کاشتکاروں کوہم آہنگ کرنے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔
صوبائی وزیر خوراک و زراعت نے کہاکہ موسمی تبدیلی کے اثرات کے باعث مستقبل میں فوڈ سیکورٹی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے فوری توجہ کی ضرورت ہے اورزرعی سائنسدان اس سلسلے میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائیں جن سے کم سے کم پانی کے باوجود زیادہ زرعی پیداوار حاصل ہوسکے اور زمین کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ممکن ہو ۔ انہوں نے کاکہا کہ زرعی خوشحالی کے بغیر ملکی ترقی کا حصول ممکن نہیں اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب کاشتکاروںکے مسائل حل ہوں اور انہیں ان کی محنت کا مکمل صلہ مل سکے۔