زرعی ادویات

زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو آمدن میں اضافے کا آسان طریقہ بتا دیا

ادویاتی پودوں کی کاشت سے آمدن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے

زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کاشت کا رادویاتی پودوں کی کاشت سے اپنی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا ان پودوں کی کاشت کے لئے تین تاچار کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں ،زرخیززمین جہاں آبپاشی کیلئے پانی وافرمقدار میں موجود ہو ان کی کاشت کیلئے موزوں ہے ‘پانچ سے چھ مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ پھیر کر مٹی باریک کرلیں ‘زمین کو تیارکرتے وقت اس میں فی ایکڑ8یا10ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادایک جیسی مقدارمیں سارے کھیت میں بکھیر دیں اورپھرہل چلاکر اچھی طرح زمین میں ملادیں۔