مویشی

فوڈ سیکیورٹی ،لائیوا سٹاک کی بہتری کے منصوبے کی منظوری

پاکستان نے فوڈ سیکیورٹی اور لائیو اسٹاک کی بہتری کی غرض سے منصوبے کی منظوری دے دی ہے

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) اور وزارت قومی تحفظ خوراک اور تحقیق نے پاکستان میں منہ اور کھر کی بیماری پر قابو پانے کیلئے 6.6 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ، سیکریٹری وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق فضل عباس میکن اور پاکستان میں ایف اے او کی نمائندہ مینا دولت چاہی نے معاہدے پر دستخط کیے ، معاہدے کے تحت عالمی ادارہ ملک میں آئندہ 6 سال کے دوران منہ کھر کی بیماری پر قابو پانے کیلئے امداد فراہم کریگا، اس موقع پرمینا دولت چاہی نے کہا کہ ایف اے او اس معاہدے پر عمل درآمد کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔ پاکستان میں تقریباً 8.5 ملین چھوٹے خاندانوں کا دار و مدار لائیوا سٹاک پر ہے جو اس منصوبے سے مستفید ہوں گے ۔