تجزيہ, کپاس

گزشتہ مالی سال 2016-17 ء کے دوران کپاس کی کاشت میں نمایاں کمی

گزشتہ مالی سال 2016-17 ء کے دوران کپاس کے زیر کاشت رقبہ 2.41 ملین ہیکڑ رقبہ تک کمی

مالی سال 2012-13ء کے دوران پاکستان میں کپاس کی پیداوار 12.88 ملین بیلز رہی تھی اورکپاس کا زیر کاشت رقبہ 2.8 ملین ہیکڑ رقبہ تھا جبکہ گزشتہ مالی سال 2016-17 ء کے دوران کپاس کا زیر کاشت رقبہ 2.41 ملین ہیکڑ رقبہ تک کم ہو گیا۔ اقتصادی تجزیہ کار منصوبہ احمد نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کپاس کی ملکی پیداوار 10.73 ملین بلیز تک کم ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کپاس کی فی ہیکڑ پیداوار 2012-13 ء کی 701 کلو گرام کے مقابلہ میں مالی سال 2016-17ء کے دوران 664 کلو گرام فی ہیکڑ تک کم ہوئی ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران سندھ میں فی ہیکڑ پیداوار بھی 1090 کلو گرام کے مقابلہ میں 1012 کلو گرام فی ہیکڑ تک کم ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ میں استعمال ہونے والے خام مال روئی کی پیداوار میں کمی کے باعث شعبہ کے مسائل میں اضافہ جبکہ برآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں۔