آب پاشی, زرعی خبریں

پانی کا ضیاع روکنے کیلئے پنجاب واٹر مینجمینٹ کا بڑا اقدام

گزشتہ 70 سال کے دوران ملک میں پانی کی فی کس سالانہ دستیابی 5ہزار مکعب میٹر سے کم ہو کر 900 مکعب میٹر رہ گئی ہے جس سے زراعت سمیت دیگر مقاصد کے لئے پانی دستیابی میں کمی کے خدشات کا سامنا ہے

آن فارم واٹر مینجمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل اکرم ملک نے کہا ہے کہ صوبہ میں زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے پانی کے ضیاع کے تدارک کے لئے ڈرپ ایری گیشن اور سپرنکلرز ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں اب تک 37 ہزار ایکڑ رقبہ کو سیراب کرنے کے لئے آبپاشی کے جدید سسٹم لگائے گئے ہیں-
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران صوبہ پنجاب میں 20 ہزار ایکڑ رقبہ پر ڈرپ ایری گیشن سسٹم لگائے گئے ہیں جبکہ گزشتہ ایک سال میں صوبہ کے مختلف علاقوں میں سپر نکلرز ٹیکنالی سے زمین سیراب کرنے کے لئے 400 ایکڑ رقبہ پر سسٹم لگائے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کے پیش نظر پانی کی ضیاع کو روکنے اور اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی ضرورت ہے جس کے لئے صوبائی حکومت ہر طرح کی ممکنہ معاونت فراہم کررہی ہے۔