زرعی خبریں

زرعی ترقی کا گراف2017-18 میں اپنے پورے عروج پر رہا،اکنامک سروے رپورٹ

اکنامک سروے کی رپورٹ2017-18 کے مطابق زرعی ترقی کا گراف امسال اپنے پورے عروج پر رہا، زرعی شعبے میں گذشتہ 13 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی دیکھنے میں آئی، اس سال زرعی شعبے کا گروتھ ریٹ3.81 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے برعکس پچھلے سال2.09 فیصد ریکارڈ ہوا تھا، یہ بھی انکشاف کیا کہ 2015-16 میں زرعی گروتھ ریٹ0.15 فیصد ہو گیا تھا تب موجودہ حکومت نے زرعی ابتری کی صورتحال کو محسوس کرتے ہوئے 212 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا جس نے مرتی ہوئی زراعت کیلئے ایک مسیحا کا کردار ادا کیا اور ان دو سالوں میں بے مثال زرعی ترقی دیکھنے میں آئی، ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سال فصلوں کے شعبے میں بھی اچھی کارکردگی برقرار رہی اور اس میں3.83 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ ہوا جبکہ اس کے برعکس پچھلے سال گروتھ ریٹ0.91 فیصد رہا تھا، یہ اعلی پیداوار ، پر کشش پیداواری قیمتوں میں اضافے ، حکومت کی معاون پالیسیوں، معیاری اور تصدیق شدہ بیج کے بہتر حصول ،کیڑے مار ادویات، زرعی قرضہ جات اور کھادوں پر سبسڈی دینے کے باعث حاصل ہوئی، پنجاب میں زرعی ترقی میں حکومتی پالیسوں نے بہت اہم کردار ادا کیا۔