چاول, زرعی خبریں

محکمہ زراعت پنجاب نے44 لاکھ 48 ہزار ایکڑ پر دھان کی کاشت کا ہدف مقرر کر دیا

محکمہ زراعت نے صوبہ بھرمیں 44لاکھ48 ہزار ایکڑ کے قریب رقبہ پر دھان کی فصل کی کاشت اور 35لاکھ ٹن کے قریب پیداوارکا ہدف مقررکیاہے

کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمانہ سفارشات کے مطابق بروقت دھان کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ بمپرکراپ کے حصول میں مددمل سکے۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملتان ڈویژن میں ایک لاکھ 71ہزار 500 ایکڑ رقبہ پر چاول کی فصل کاشت کی جائے گی جہاں سے ایک لاکھ 44 ہزار ٹن پیداوارحاصل ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں ایک لاکھ 52 ہزار 810 ایکڑ رقبہ پر چاول کاشت کیاجائیگا جہاں سے ایک لاکھ 24ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوگی اسی طرح بہاولپور ڈویژن میں 2لاکھ 52ہزار 370 ایکڑ رقبہ پر چاول کی فصل کی کاشت کی صورت میں 2لاکھ 11ہزار ٹن چاول کی پیداوار حاصل ہونے کی بھی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ چاول ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتاہے کیونکہ ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداواربرآمد کرکے کثیرزرمبادلہ بھی کمایاجاسکتاہے۔