زرعی قرضے

گزشتہ پانچ سال کے دوران زرعی شعبہ کو مجموعی طور پر 2546.2 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے

گزشتہ پانچ سال کے دوران زرعی شعبہ کو مجموعی طور پر 2546.2 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ پانچ سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کو سب سے زیادہ قرضہ 704.5 ارب روپے جاری کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013ء کے ڈوران زرعی شعبہ کو 336.2 ارب روپے جبکہ مالی سال 2014ء میں 391.3 ارب روپے اور مالی سال 2015ء کے دوران 515.9 ارب روپے کے زرعی قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح مالی سال 2016ء کے دوران شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 598.3 ارب روپے اور گزشتہ مالی سال 2017ء کے دوران فراہم کردہ قرضوں کا حجم 704.5 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال 2018ء کے دوران شعبہ کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم پہلے دس ماہ کے دوران 618 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم زرعی شعبہ کے لئے قرضوں کے اجراء کے حوالے سے مختلف بینکوں کو دیئے گئے اہداف کے مطابق مالی سال کے اختتام تک زرعی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی 876 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے-