جدید ٹیکنالوجی

زرعی پیداوار کیلئے کلائمیٹ سمارٹ ٹیکنالوجی پیکیج متعارف

پنجاب حکومت نے اعلیٰ معیار کی زرعی پیداوار کے حصول کیلئے کلائمیٹ سمارٹ ٹیکنالوجی پیکیج متعارف کروایا ہے جسے کسان پیکیج کا نام دیا گیا ہے

منصوبے کے تحت شمسی توانائی اور ٹنل ٹیکنالوجی کی مدد سے مطلوبہ مدت میں پیداواری اہداف حاصل کئے جاسکیں گے، منصوبے پر 12کروڑ 77لاکھ 50ہزار روپے لاگت آئیگی اور یہ تین سال میں مکمل ہوگا، اس منصوبے میں سولر پینل سے کاشتکاری کی جائیگی اور یہ منصوبہ حکومت کی زرعی پالیسی کے مطابق اور پنجاب گروتھ سٹریٹیجی 2018 اور ایگری کلچر پلان 2015کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے، منصوبے پر عمل درآمد کیلئے پراجیکٹ امپلی منٹیشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کے کنوینئر سیکرٹری زراعت پنجاب ہوں گے، ارکان میں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر (فیلڈ)، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر (واٹر مینجمنٹ)،ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر(ایکسٹیشن) شامل ہوں گے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سیکرٹری کمیٹی کے فرائض انجام دیں گے، اس منصوبے کے نتیجے میں کاشتکار کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی ہو گی اور زرعی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔