کپاس

کپاس کی فصل پر 15اقسام کے حشرات کا حملہ ہوسکتاہے

ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کپاس کی فصل پر 15اقسام کے حشرات کا حملہ ہوسکتاہے جن میں امریکن سنڈی ‘گلابی سنڈی‘ چستکبری سنڈی‘لشکری سنڈی سب سے زیادہ خطرناک ہیں

کپاس کے کاشتکارمنظورشدہ اقسام کے علاوہ غیرمنظورشدہ اقسام کاشت کرنے سے گریز کریں تاکہ انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے بتایا کہ کپاس کی منظورشدہ بی ٹی اقسام میں آئی آر3701‘علی اکبر703‘ ایم جی 6‘ستار008‘ ایف ایچ113‘ نیلم121‘ علی اکبر802‘آئی آر1524‘ جی این ہائبرڈ285وغیرہ بہترین پیداوار فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم این ایچ 814بھی گرمی برداشت کرنے والی وائرس کے خلاف بھرپورقوت مدافعت کی حامل قسم ہے۔انہوں نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب سیڈ کارپوریشن یا کسی بااعتبارکمپنی کے منظورشدہ ڈیلر سے تصدیق شدہ بیج حاصل کریں۔