CPEC

سی پیک منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کی بنیاد ثابت ہوگا

اسلام آباد: جرمنی کی معروف کیمیکل کمپنی بی اے ایس ایف کے نائب صدر برائے ایشیاء و بحر الکاہل ٹے جوئی سنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک ) پاکستان کی اقتصادی ترقی کی بنیاد ثابت ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید تحقیق اور انسانی وسائل کی ترقی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان بھی اپنے انسانی وسائل کو مارکیٹ کی ضرورتوں کے مطابق تسلیم و تربیت اور انسانی وسائل سے استفادہ کے ذریعے اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی اے ایس ایف پوری دنیا میں کاروبار کررہی ہے اور کمپنی کی کامیابی کا دارو مدار تکنیکی صلاحیتوں کا نکھار اور صارفین کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کمپنی کی پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصو بہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے پاکستان نہ صرف جنوبی ایشیاء کے خطے بلکہ پوری دنیا میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز بنے گا تاہم سی پیک سے حقیقی استفادہ کے لئے تحقیق اور انسانی وسائل کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔