زرعی خبریں

نارووال میں دھان کی فصل پر پتہ لپیٹ سنڈی اور تیلہ کا شدید حملہ،کاشتکارپریشان

 نارووال اور اسکے گردونواح میں دھان کی فصل پر پتہ لپیٹ سنڈی اورتیلہ کا شدید حملہ ، پیداوار میں کمی کا خدشہ ،کاشتکاروںنے سر پکڑ لئے۔تفصیل کے مطابق نارووال اور اسکے گردونواح کے علاقوں بدوملہی،رعیہ خاص،سراج،تلونڈی اور دیگر علاقوں میں دھان کی فصل پر پتہ لپیٹ سنڈی اور تیلہ کا شدید حملہ ہوا ہے جسکی وجہ سئے دھان کی فصل جو کہ پک کر تیار ہورہی تھی شدید متاثر ہوئی ہے جس سے کسان پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ایک کاشتکار آصف گورائیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان علاقوں مین پتہ لپیٹ اور تیلہ کی بیماری کی وجہ سے دھان کی فصل شدید متاثر ہو رہی ہے اس بیماری سے دھان کے پتے اوپر سے سڑ جاتے ہیں اور ان پرپھرا دانے نہیں لگتے۔اس بیماری پر سپرے کے باوجود کمی نہیں آرہی ہے جس سے امسال دھان کی پیداوار میںماضی کی نسبت کمی آنےکا امکان ہے