زرعی خبریں, زرعی قرضے

ای کریڈٹ سکیم کا دائرہ 50 ایکڑ اراضی تک بڑھا دیا گیا

لاہور(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر اب تک خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت کامیابی سے جاری ای کریڈیٹ سکیم کا دائرہ کار اب50 ایکڑ اراضی کے کاشتکاروں تک بڑھا دیا ہے۔اس سکیم کے پہلے مرحلے میں اب تک 3 لاکھ14 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سودقرضہ فراہم کیا جا چکا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سکیم کے تحت فصل خریف کیلئے40,000 روپے فی ایکڑ تک قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے اوراس ضمن میں 25 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کو بلاسود قرضہ جات فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ50 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو رعایتی قرضہ جات کی سہولت دستیاب ہوگی۔ای کریڈٹ سکیم کے تحت اخوت،نیشنل رورل سپورٹ پروگرام،ٹیلی نار بینک،نیشنل بینک آف پاکستان اور زرعی ترقیاتی بینک سے کاشتکار قرضہ حاصل کر سکتے ہیں۔