زرعی خبریں

انٹرنیشنل اربن مارڈرن ایگریکلچرل ایکسپو25اپریل سے چینگڈومیں ہوگی

انٹرنیشنل اربن مارڈرن ایگریکلچرل ایکسپو 25 سے 28 اپریل تک چینگڈو (چین) میں منعقد ہوگی،یہ نمائش جامع زرعی تقریب بن چکی ہے

جو مغربی چین میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ اور صنعتی توجہ رکھتی ہے ،چینگڈو چین کے ‘‘بیلٹ اینڈ روڈ’’منصوبے کے تحت تیزی سے پھیل رہا ہے ،228 ممالک اور خطوں کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات مستحکم کر رہا ہے ،بیجنگ، شنگھائی، گوانگ زو اور چین کے دیگر معروف درجہ اول کے شہروں کے مقابلے میں چینگڈو کی مارکیٹ زیادہ طاقت اور صلاحیت رکھتی ہے ۔